اترپردیش میں سڑک سے لیکر اسمبلی تک ہنگامہ ہونے کے باوجود لوگوں کو بجلی کے بحران سے راحت نہیں مل رہی ہے۔
بجلی کی خاطرخواہ دستیابی کے باوجود خستہ حال ٹرانسفارمروں اور کیبل فالٹ
کی وجہ سے ریاست کے بیشتر علاقوں میں غیر معلنہ بجلی کٹوتی کا سلسلہ
بدستور جاری ہے۔
ریاستی اسمبلی میں کل ہنگامے ہونے کے بعد آج قانون ساز کونسل میں بھی بجلی
کٹوتی کے خلاف زبردست احتجاج ہوا۔ اس مسئلے
پر حکومت کی لاکھ صفائی کے
باوجود اپوزیشن ممبران اسمبلی نے ایوان سے واک آوٹ کیا۔
اترپردیش کے ضلع بستی میں لال گنج علاقے کے بن کٹی بازار میں بھارتیہ جنتا
پارٹی (بی جے پی ) کے لیڈروں نے بجلی کٹوتی کے خلاف احتجاج میں بستی۔مہولی
شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے حکومت مخالف نعرے لگائے۔ اس سلسلے میں بی جے
پی کے مقامی لیڈر رمیش اگرہری سمیت 15 افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت
مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔